Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کی پون کلیان کے ساتھ سیلفی ‘ حامی ناراض؟

کے ٹی آر کی پون کلیان کے ساتھ سیلفی ‘ حامی ناراض؟

حیدرآباد 26 مارچ ( ایجنسیز ) ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی تلگو اداکار پون کلیان کے ساتھ سیلفی پر ان کے پرستاروں میں ناراضگی کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب پون کلیان کی فلم katamarayudu جمعہ کو ریلیز ہوئی ۔ اتوار کو اپنی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر کے ٹی آر نے یہ فلم دیکھی ۔ اس فلم میں پون کلیان نے ہینڈ لومس کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اس پر کے ٹی آر اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے فلم اسٹار پون کلیان کے ساتھ جو جناسینا پارٹی کے سربراہ بھی ہیں ‘ ایک سیلفی اتارلی ۔ انہوں نے یہ تصویر ٹوئیٹر پر پیش کی ۔ ٹوئیٹر پر کے ٹی آر نے کہا کہ انہوں نے یہ فلم دیکھی ہے اور پون کلیان یقینی طور پر ایک ونر ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کو اداکار کے ساتھ پروڈوسر شرت مرار کے ساتھ بھی ٹیاگ کیا ۔ تقسیم ریاست سے قبل پون کلیان نے اس کی مخالفت کی تھی جس پر ٹی آر ایس صدر کے سی آر نے ان پر تنقید کی تھی ۔ کے سی آر کی دختر کے کویتا نے بھی پون کلیان کو نشانہ بنایا تھا ۔ اس تناظر میں کے ٹی آر کی جانب سے نہ صرف پون کلیان کی فلم دیکھنا بلکہ انہیں ایک ونر قرار دینا اور ان کے ساتھ سیلفی کو ٹوئیٹر پر پیش کرنا ان کے حامیوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے ۔ پون کلیان کے حامیوں نے تاہم اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئیٹر پر سرگرم رہنے والے پون کلیان نے اس تصویر پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے تاہم پروڈیوسر شرت نے اس پر کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کے ٹی آر نے اس فلم کی ستائش کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT