Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی راما راؤ کی چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو سے ملاقات

کے ٹی راما راؤ کی چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو سے ملاقات

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (این ایس ایس) چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج لکھنؤ میں تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا خیرمقدم کیا۔ چیف منسٹر یوپی کی دعوت پر کے ٹی راما راؤ آج لکھنؤ پہونچے تھے۔ تلنگانہ حکومت کے واٹر گرڈ پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کے ٹی راما راؤ کے ہمراہ اعلیٰ عہدیداروں کا ایک وفد بھی شامل تھا۔ اس واٹر گرڈ پروگرام کو روبہ عمل لانے اور اپنے وعدہ کو پورا کرنے پر ستائش کی۔ کے ٹی آر نے اکھلیش یادو کو بتایا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم کرنے کے وعدہ پر قائم ہیں۔ واٹر گرڈ پروجیکٹ 40 ہزار کروڑ روپئے کی لاگت کا ہے۔

TOPPOPULARRECENT