Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی راما راو نے صفائی اور خوب صورت بنانے کے کاموں کی ستائش کی

کے ٹی راما راو نے صفائی اور خوب صورت بنانے کے کاموں کی ستائش کی

حیدرآباد، 27نومبر(یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے راجنا سرسلہ ضلع کے پرانے بس اسٹینڈ علاقہ میں صفائی کرنے اور اس علاقہ کو خوب صورت بنانے پر رضا کارانہ تنظیم ”ہم تبدیلی لا سکتے ہیں”کے ارکان کی ستائش کی ہے ۔کے ٹی راما راو اس حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔اس تنظیم کے کارکنوں نے سرسلہ کے پرانے بس اسٹینڈ کے کامپلکس کی سیڑھیوں کی نہ صرف صفائی انجام دی بلکہ مختلف رنگوں سے اس کو رنگ بھی کیا ۔انہوں نے یہاں پھولوں کے گملے بھی لگائے ۔سورج نامی ایک شہری نے سیڑھیوں کی پرانی اور نئی تصاویر کو وزیر کے ٹی راما راو کی ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا اور کہاکہ ان نوجوانوں کی ستائش کی جانی چاہئے ۔ اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راما راو نے رضاکارانہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے کارتک اور ان کے دوستوں کو اس اہم کاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے کام کی ستائش کی۔ان نوجوانوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سیڑھیاں کافی گندی حالت میں تھیں اورلوگ اس پر گٹھکے اور پان کھا کر تھوکا کرتے تھے ۔اس علاقہ کو خوب صورت بنانے کے لئے ان نوجوانوں نے ایک اچھی پہل کی ہے ۔بنگالورو کی ایک رضاکارانہ تنظیم کی ایسی ہی سرگرمیوں سے حوصلہ پاکر ان نوجوانوں نے یہ کام کیا ہے ۔اس تنظیم کا قیام تین ماہ پہلے عمل میں لایا گیا تھا ۔اس کے 20ارکان ہیں ۔اس تنظیم کے ارکان نے تاحال شہر حیدرآباد میں سڑک کے 85گڑھوں کو پُر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT