Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کے چندر شیکھر راؤ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں

کے چندر شیکھر راؤ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں

کانگریس قائدین کے ہمراہ پنشنرس کا احتجاج

کانگریس قائدین کے ہمراہ پنشنرس کا احتجاج
شمس آباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل کے تمام پنشنرس کے ہمراہ کانگریس قائدین نے شرکت کرتے ہوئے منڈل آفس کے روبرو احتجاج کیا ۔ وینوگوڑ کانگریس منڈل صدر نے کہا کہ کے چندر شیکھر راو نے عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے اقتدار حاصل کیا ۔ اقتدار حاصل کرنے کے بعد بھی عوام کو سروے کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے پنشنرس کے نام خارج کردئیے ۔ جس سے کئی ضعیف و معذور افراد متاثر ہورہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خارج کئے گئے ناموں کو جلد از جلد پنشن فراہم کریں ۔ چکلہ ایلیاء منڈل صدر نے کہا کہ حکومت صرف اعلانات کررہی ہے لیکن ابھی تک کسی پر بھی عمل نہیں کیا گیا ۔ وعدوں سے زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ رچا ملا سدیشور شمس آباد سرپنچ نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمہ کے لیے اقدامات کرتی ہے لیکن تلنگانہ چیف منسٹر غریبوں کے خاتمہ کی کوشش کررہے ہیں ۔ پنشن بند ہونے سے کئی لوگ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اگر بہت جلد انہیں پنشن فراہم نہیں کیا گیا تو کئی ضعیف حضرات کی موت فاقہ کشی سے ہوگی جس کی تمام ذمہ داری چیف منسٹر پر ہوگی ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT