Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کے چندر شیکھر راؤ ناقابلِ بھروسہ لیڈر

کے چندر شیکھر راؤ ناقابلِ بھروسہ لیڈر

ڈائرکٹر ورنگل اربن کوآپریٹیو بینک غوث الدین کا بیان

ڈائرکٹر ورنگل اربن کوآپریٹیو بینک غوث الدین کا بیان

ورنگل۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد غوث الدین ڈائرکٹر ورنگل اربن کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ نے ورنگل کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن میں دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں اور بھاری اکثریت سے منتخب کریں۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں عوام کو فرقہ واریت، ذات برادری اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنی سیاسی ساکھ کی بقاء کیلئے مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس قائد کے سی آر پر عوام کو بھروسہ نہیں ہے وہ کبھی بھی فرقہ پرست طاقتوں سے ہاتھ ملاسکتے ہیں۔انہوں نے کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اور صرف مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی کے اقتدار میںآجائے تووہ پارٹی اپنے ایجنڈے پر کام کرے گی جس کی وجہ سے مسلمانوں کے حقوق پامال ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT