کے چندر شیکھر راؤ کی مسلم دشمنی عیاں

سرپور ٹاؤن۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل مسلم مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ٹی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ نے علیحدہ تشکیل تلنگانہ کے قیام سے قبل تلنگانہ کی مسلم اقلیتوں کو آنے والے دنوں میں 12% تحفظات دینے کا اعلان کیا تھا اور تلنگانہ کے ہر ضلع سے ایک مسلم کو رکن اسمبلی کا ٹکٹ دینے کا ب

سرپور ٹاؤن۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل مسلم مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ٹی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ نے علیحدہ تشکیل تلنگانہ کے قیام سے قبل تلنگانہ کی مسلم اقلیتوں کو آنے والے دنوں میں 12% تحفظات دینے کا اعلان کیا تھا اور تلنگانہ کے ہر ضلع سے ایک مسلم کو رکن اسمبلی کا ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا تھا اور ہر حالت میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل ہوتے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا چیف منسٹر دلت طبقہ کو اور ڈپٹی چیف منسٹر مسلم اقلیت کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم اقلیتوں کو خوش کیا تھا لیکن پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے بعد اپنا اصلی چہرہ دکھانا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع سے ایک مسلم امیدوار کو ٹی آر ایس کا ٹکٹ دینے کا تیقن دیا، لیکن انہوں نے محبوب نگر کا اسمبلی ٹکٹ ٹی آر ایس کی جانب سے صرف 1800 ووٹوں ہارنے والے سید ابراہیم کو دوبارہ اسمبلی ٹکٹ نہ دینے پر مسلم اقلیتوں میں ناراضگی پھیلی ہوئی ہے جبکہ سید ابراہیم کی شکست کے پیچھے جے اے سی نے بی جے پی امیدوار کے حق میں مہم چلاتے ہوئے سید ابراہیم کو شکست دلائی تھی، لیکن اس مرتبہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے سید ابراہیم کو محبوب نگر اسمبلی ٹکٹ نہ دینے کا اعلان مسلم اقلیتوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ اس لئے ضلع عادل آباد خصوصاً سرپور ٹاؤن کے مسلم اقلیتوں کی جانب سے سید ابراہیم کو محبوب نگر اسمبلی کا امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں مسلم اقلیتوں کی جانب سے ٹی آر ایس پارٹی کو کھل کر مسلم دشمنی کرنے پر انتخابات میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT