کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف آرٹس کالج کے روبرو احتجاج

صدر ٹی آر ایس کا پتلہ نذر آتش ، سید ابراہیم کے ساتھ انصاف رسانی پر زور

صدر ٹی آر ایس کا پتلہ نذر آتش ، سید ابراہیم کے ساتھ انصاف رسانی پر زور

حیدرآباد۔14مارچ(سیاست نیوز)عثمانیہ یوینورسٹی کے تلنگانہ حامی اقلیتی طلبہ نے محبو ب نگر اسمبلی حلقہ سے ٹی آ ر ایس کے مسلم قائد سید ابراہیم کی امیدوار ی پر ٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر رائو کے رویہ کے خلاف بعدنماز جمعہ آرٹس کالج کے روبرو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں کی تعداد میںموجود اقلیتی طلبہ نے ٹی آر ایس سربراہ کا علامتی پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کو مقامی پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ناکام بنادیا۔برہم طلبہ نے متحدہ ریاست کے بعد علیحدہ تلنگانہ میںبھی مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کو جاری رکھنے کا ٹی آر ایس سربراہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سابق کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس‘ جے اے سی اور بی جے پی کی ملی بھگت سے سید ابراہیم کو ہرانے کے بعد اس بار ٹی آر ایس پارٹی راست مسلم امیدوار کو پارٹی ٹکٹ سے محروم رکھنے کاکام کیاہے جو مسلمانوںکے ساتھ ناانصافی کی پہل ہے۔تلنگانہ حامی مختلف اقلیتی طلبہ تنظیموں کے سینکڑوں نوجوانوں نے سید ابراہیم کے علاوہ دیگر مسلم امیدوار وں کے ساتھ تلنگانہ کی تمام علاقائی اور قومی جماعتوں سے انصاف کا مطالبہ کیا اور انصاف ملنے تک اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا انتباہ بھی دیا۔

TOPPOPULARRECENT