Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کے کے آر کامیابی اور میکسویل آج ہیٹ ٹرک کے خواہاں

کے کے آر کامیابی اور میکسویل آج ہیٹ ٹرک کے خواہاں

یوسف پٹھان سے شائقین کو ایک برق رفتار اننگز کی اُمید

کولکتہ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ میں فتح کی مہم کوکامیابی سے آگے لے جارہی کنگز الیون پنجاب یہاں واپسی کی کوششوں میں مصروف میزبان کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف اپنی فتح کی ہیٹ ٹرک کے ارادے سے اترے گی۔کولکتہ نے گجرات کے خلاف 10 وکٹ سے جہاں پہلے میچ میں دھماکہ خیز جیت حاصل کی تھی تو وہیں ممبئی کے خلاف اپنے گزشتہ میچ میں اسے چار وکٹ سے شکست برداشت کرنی پڑی تھی وہیں اداکارہ پریتی زنٹا کی پنجاب اس وقت کپتان گلین میکسویل کی قیادت میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اپنے گزشتہ دونوں میچ جیتنے کے بعد اس کی کوشش شاہ رخ خان کی ٹیم کے خلاف بھی اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کی ہوگی۔ پنجاب نے گذشتہ میچ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آٹھ وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ بنگلور کے لئے اس میچ میں نہ صرف اے بی ڈی ویلیرس جیسے بہترین بیٹسمین نے واپسی کی تھی بلکہ برق رفتار ناٹ آؤٹ89  رنز بھی بنائے تھے۔آل راؤنڈر میکسویل کی کپتانی میں اب تک ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اپنی ٹیم کو دو بار چیمپئن بنا چکے گوتم گمبھیر کی کولکتہ کے لئے اپنے گھریلو اور خوش قسمت سمجھے جانے والے ایڈن گارڈن میدان پر واپسی کا موقع رہے گا۔ٹسٹ کرکٹ میں بہترین  سمجھے جانے والے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، منن ووہرا، میکسویل، ردھیمان ساہا اور ڈیوڈ ملر ٹیم کے اہم اسکورر ہیں اور گزشتہ میچوں میں کامیابی کے لئے ان کی کارکردگی اہم رہی تھی۔

نگلور کے خلاف میچ میں آملہ نے ناٹ آؤٹ 58 رنز کی اہم نصف سنچری اننگز سے ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کی توکپتان نے ناٹ آؤٹ 43  رنز سے ٹیم کو جیت تک پہنچایا۔ بولنگ میں پنجاب کی طاقت نوجوان اسپنر اکشر پٹیل، ورون آرون اور سندیپ شرما ہیں۔ ان بولروں نے اپنے بیٹنگ آرڈر کے لئے مشہور بنگلور کو 148 کے معمولی اسکور پر روک دیا تھا اور کے کے آر کے خلاف بھی ان کا کردار اہم ہوگا جس کے پاس اچھی بیٹنگ لائن اپ ہے ۔گمبھیر کی ٹیم نے گجرات کے خلاف جہاں یکطرفہ10 سے وکٹ جیت حاصل  کی تھی تو ممبئی کے خلاف وہ ڈیتھ اووروں میں اپنی ناقص بولنگ کیلئے تنقید کا شکار ہوئی اور میچ بھی گنوا بیٹھی۔کولکتہ کے لئے گزشتہ شکست یقینی طور پر کھیل میں بہتری لانے کا اچھا موقع رہی اور اپنے گھریلو میدان پر اس کا پچھلا ریکارڈ اچھا رہا ہے جس سے اسے واپسی کی امید ہے ۔ لیکن گزشتہ دونوں میچوں میں 93 اور32  رنوں کی بہترین اننگز سے بحث کا موضوع رہے اوپنر کرس لن کے کندھے میں چوٹ لگنے سے ان کی غیر موجودگی ٹیم کیلئے بڑا دھکا ہے ۔لن کا فی الحال کھیلنا غیر یقینی  ہے اور ایسے میں کپتان گمبھیر، رابن اتھپا، پانڈے اوریوسف پٹھان کو بورڈ پر رنز سجانے کے لئے زیادہ محنت کرنی ھوگی۔ گمبھیر، لن اور منیش نے گزشتہ میچوں میں اہم اسکور بنائے ہیں لیکن باقی کھلاڑیوں کے کھیل کا امتحان اب تک نہیں ہو پایا ہے اور اچھی فارم میں چل رہی پنجاب کے خلاف بیٹ اور گیند سے کولکتہ کو اچھا کھیل دکھانا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT