Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے UCEED-2016میں ایم ایس کے 4 طلبہ کی تاریخی کامیابی IIT(Mumbai)

کے UCEED-2016میں ایم ایس کے 4 طلبہ کی تاریخی کامیابی IIT(Mumbai)

حیدرآباد 5 مارچ (پریس ریلیز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے 4 طلبہ نے ملک کے ممتاز تعلیمی ادارہ

IIT ممبئی کی طرف سے منعقدہ UCEED-2016 امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ دنوں IIT ممبئی کے ویب سائٹ پر جاری کئے گئے UCEED-2016 کے نتائج میں ایم ایس کے 4 طلبہ نے بالترتیب آل انڈیا (رینک 40) ، (رینک 231) ، (رینک 326) اور (رینک 695) حاصل کیا۔ رینک حاصل کرنے والوں میں علی الترتیب الخالد، مطیع الرحمن انس، سید عبدالرزاق، شہوار احمد خلیل شامل ہیں۔ مسلم بچوں کو پیشہ ورانہ مقابلہ جاتی امتحانوں کے لئے تیار کرنے کے لئے ایم ایس کی طرف سے شروع کی گئی آئی آئی ٹی کوچنگ میں یہ 4 طلبہ زیرتعلیم تھے۔ کسی مسلمان بچے کا UCEED داخلہ ٹسٹ میں 40 واں رینک حاصل کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ اب تک کے ریکارڈ میں یہ پہلی بار ہے کہ اقلیتی فرقہ کا کوئی طالب علم UCEED میں یہ رینک حاصل کیا۔ UCEED کے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان بچوں کو ملک کے مایہ ناز IIT تعلیمی ادارے میں داخلہ کی راہ ہموار ہوئی۔ وہ بیچلر آف ڈیزائن (B.Des) کی تعلیم حاصل کرکے اپنا سنہرا کیرئیر بنائیں گے۔ (B.Des) کے کورس کی شروعات IIT ممبئی نے شروع کی ہے۔ بی ڈیز این ایسا کورس ہے جس میں انڈسٹریل ڈیزائن کی تعلیم دی جاتی ہے اور موجودہ زمانہ میں اس کورس کے فارغ التحصیل طلبہ کی مارکٹ میں کافی مانگ ہے۔ مارکٹ کے ہائی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ممبئی IIT نے اپنے نصاب میں اس کورس کو متعارف کیا ہے۔ ممبئی IIT کا یہ کورس IDC انڈسٹریل ڈیزائن سنٹر کے تحت چل رہا ہے جو دنیا کے ٹاپ IDC 50 سنٹروں میں ایک مانا جاتا ہے۔ B.Des میں داخلہ کل ہند سطح پر UCEED انٹرنس ٹسٹ پاس کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے اس میں 30 سیٹیں ہوتی ہیں۔ یہ کورس ممبئی IIT کے علاوہ گوہاٹی اور جبل پور IIIT میں بھی متعارف کیا گیا ہے۔ ایم ایس انتظامیہ نے ان طلبہ کی کامیابی پر اساتذہ، اولیائے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری کوشش ہے کہ ہماری قوم کے بچے تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیں اور سماج کا اثاثہ بنیں جس سے ملک اور ملت دونوں کو فیض حاصل ہو۔

TOPPOPULARRECENT