Sunday , April 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ک1.26 کروڑ روپیوں کی رہزنی کا معمہ اندرون چھ گھنٹے حل

ک1.26 کروڑ روپیوں کی رہزنی کا معمہ اندرون چھ گھنٹے حل

پانچ ہزن گرفتار ، مسروقہ رقم ضبط ، کمشنر سٹی پولیس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ پولیس نے 1.26 کروڑ روپئے کی رہزنی کا معمہ اندرون 6 گھنٹے حل کرتے ہوئے پانچ رہزنوں کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر وی وی سرینواس راؤ نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کل راجندر ہنمنتو ننگرے عرف راجو بھائی جو سونا چاندی کا تاجر ہے کے ملازم سوپنل مانے نے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ وہ اپنے مالک راجو بھائی کی ہدایت پر سونے کی خریدی کیلئے اسکائی لائین بشیرباغ پہونچا تھا جہاں پر این کماوت عرف ننو جو فلیٹ میں باورچی کا کام کرتا ہے نے اپنے دو ساتھیوں سری ہری جو بشیرباغ میں کرانے کی دوکان چلاتا ہے اور دیگر ساتھیوں پی کنال یادو ، پی سرے ہری یادو ، جے پرمیش اور پی کشال یادو کی مدد سے کروڑوں روپئے کی نقد رقم لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ سوپنل اور اس کے دو ساتھیوں کی قبضہ سے 1.26 کروڑ روپئے سے لدے ہوئے بیگس کو لفٹ کے قریب چھین لیا اور وہاں سے تمام ملزمین فرار ہوگئے ۔ پولیس کی توجہ ہٹانے کیلئے رہزنوں نے فرار ہونے کے دوران اپنے ملبوسات بھی تبدیل کردئے تھے ۔ پولیس نے علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی نشاندہی اندرون چھ گھنٹے کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم برآمد کرلیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ نینو سیتم اسکیم کے تحت تنصیب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی نشاندہی کامیاب طور پر کیا اور ان کی فی الفور گرفتاری عمل میں لائی ۔

TOPPOPULARRECENT