Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / ک10 کروڑ ارکان بنانے کارکنوں پر زور

ک10 کروڑ ارکان بنانے کارکنوں پر زور

اپوزیشن کے گمراہ پروپگنڈہ کا جواب دینا ضروری : امیت شاہ

اپوزیشن کے گمراہ پروپگنڈہ کا جواب دینا ضروری : امیت شاہ
نئی دہلی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ نے آج پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ پارٹی کے نئے ارکان بنانے پر توجہ دیں تاکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے گمراہ کن پروپگنڈہ کا جواب دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چاہئے کہ وہ پارٹی کو آگے بڑھانے مضبوط بنیاد ڈالیں۔ پارٹی کے مہا سمپرک ابھیان کیلئے ریاستوں کے کنوینرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف جو دعوے کئے جا رہے ہیں ان سے پارٹی کارکنوں کو متحدہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ عوام کو حقائق سے واقف کروانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہماری حکومت کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ شروع کیا ہے ۔ جھوٹے بیانات دئے جا رہے ہیں اور اس سے نمٹ کر عوام تک سچائی کو لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی ہمارے خلاف جھوٹ اور بہتان پھیلائیں گے ہمارے 10 کروڑ ارکان سارے ملک میں پھیل کر عوام کو حقائق سے واقف کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT