Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ک15 کروڑ شہریوں کو قرضے جاری کرنے حکومت کا غور

ک15 کروڑ شہریوں کو قرضے جاری کرنے حکومت کا غور

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ مرکزی وزیر اپنے پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت تقریبا 15 کروڑ شہریوں میں قرضے تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ریاستی سطح کے بنکرس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ مرکز نے اپنے بجٹ میں اس مقصد کیلئے 1.85 لاکھ کروڑ روپئے مختص کیے ہیں ۔ تلنگانہ کے 3.5 لاکھ عوام اور آندھرا پردیش کے 6.18 لاکھ عوام کو اس اسکیم کے تحت قرضے دئیے جائیں گے ۔ دتاتریہ نے کہا کہ یکم اپریل سے آٹو رکشا ڈرائیورس کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مرکز کی جانب اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ہاسپٹلس ( ای ایس آئی ) میں ان آٹو ڈرائیورس کا بہتر اور مفت علاج کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT