Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ک20کروڑ میں ارکان اسمبلی کو خریدا جارہا ہے

ک20کروڑ میں ارکان اسمبلی کو خریدا جارہا ہے

جگن کا چندرا بابو پرالزام، گورنر سے شکایت
حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے راج بھون پہنچ کر گورنر نرسمہن سے ملاقات کی۔ بدعنوانیوں سے کمائی ہوئی رقم سے فی کس 20 کروڑ روپئے میں ایک ایم ایل اے کو خریدنے کا چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر آندھراپردیش جمہوریت کا خون کررہے ہیں۔ بازاروں میں جانوروں کو خریدنے کے طرز پر بلیک منی اور بدعنوانیوں سے کمائی ہوئی رقم سے فی کس 20 کروڑ روپئے ادا کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کوخریدا جارہا ہے۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی سے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کرنے کے بجائے انہیں وزارت کا لالچ دیتے ہوئے انحراف کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے جس کی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ جھوٹے وعدوں سے اقتدار حاصل کرنے والی تلگودیشم پارٹی عوام کے اعتماد سے محروم ہوگئی ہے۔ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خریدتے ہوئے جمہوریت کا خون کیا جارہا ہے۔ امراوتی راجدھانی کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ہورہی ہیں۔ کنٹراکٹرس سے معمول وصول کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو خریدا جارہا ہے جس کے خلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف عوامی جدوجہد شروع کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT