Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ک2000 کی کرنسی سعودی عرب میں قبول کی جائے گی ، قونصل جنرل کا تیقن

ک2000 کی کرنسی سعودی عرب میں قبول کی جائے گی ، قونصل جنرل کا تیقن

حیدرآباد۔/22جولائی، ( سیاست نیوز) جدہ میں ہندوستانی کونسل جنرل محمد نور رحمن شیخ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں ہندوستان کی 2000 کرنسی کے چلن پر کوئی پابندی نہیں ہے اور سعودی حکام نے یہ کرنسی قبول کرنے کا تیقن دیا ہے۔ کرنسی کے مسئلہ پر عازمین حج میں اُلجھن اور تشویش کو دیکھتے ہوئے اسیپشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے آج کونسل جنرل جدہ محمد نور رحمن شیخ سے ربط قائم کیا۔ انہوں نے کسٹمس حکام کے حوالے سے میڈیا کے مختلف گوشوں میں شائع ہونے والی خبروں کا حوالہ دیا اور کہا کہ گزشتہ سال 1000 کی کرنسی نوٹ قبول نہ کرنے کی شکایت کے پیش نظر عازمین 2000 کی کرنسی نوٹ کے چلن کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہیں۔ کونسل جنرل نے سعودی حکام سے ربط قائم کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام 2000 کی کرنسی نوٹ کی قبولیت کیلئے تیار ہیں اور سعودی حکومت نے اس کرنسی کے بارے میں کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ عازمین حج سعودی عرب میں مقررہ حد تک انڈین کرنسی لے جاسکتے ہیں جس میں 2000 کی کرنسی بھی شامل رہ سکتی ہے۔ یہ کرنسی ریال کے عوض تبدیل کی جاسکتی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT