Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ک230 کروڑ پودوں کی شجرکاری، چیف منسٹر کے سی آر کا تاریخی کارنامہ

ک230 کروڑ پودوں کی شجرکاری، چیف منسٹر کے سی آر کا تاریخی کارنامہ

پانچ سال تک پودے لگائے جائیں گے، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز کونسل مدھو سدن چاری
حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ پانچ سال کے دوران چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں جملہ 230 کروڑ پودوں کی شجرکاری کے ذریعہ چیف منسٹر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری نے یہ بات کہی اور کہاکہ ریاست میں منظم کئے جانے والے ہریتا ہارم پروگرام کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ مسٹر مدھو سدن چاری کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل میں منظم کردہ ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔ اس موقع پر ہریتا ہارم پروگرام میں اسپیکر اسمبلی کے ہمراہ میئر میونسپل کارپوریشن ورنگل مسٹر این نریندر، رکن اسمبلی مسٹر ونئے یونیورسٹی عہدیداروں پروفیسرس طلباء و دیگر ضلع عہدیدار بھی موجود تھے۔ انھوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی اور تلنگانہ کو ہر لحاظ سے سرسبز و شاداب بنانے کے مقصد سے ہی پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر پودوں کی شجرکاری پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں نہ صرف عوام ، طلباء سرگرم حصہ لے رہے ہیں بلکہ وزراء، ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی و کونسل کے علاوہ دیگر عوامی منتخبہ نمائندے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر ایس مدھو سدن چاری نے عوام سے پودوں کی شجرکاری میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ان پودوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں سرگرم عمل رہنے کی پرزور اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT