Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ک50 کی اوسط سے 8000 رنز، ڈی ویلیرس پہلے بیٹسمین

ک50 کی اوسط سے 8000 رنز، ڈی ویلیرس پہلے بیٹسمین

ممبئی۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف اپنی ٹیم کو پہلی مرتبہ باہمی سیریز میں کامیابی دلوانے والے کپتان اے بی ڈی ویلیرس ون ڈے کرکٹ میں 50 کی اوسط سے 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن چکے ہیں۔ نیز وہ تیز رفتار بیٹنگ کے سلسلہ کی وجہ سے اسٹرائک ریٹ کو بھی 100 سے زائد تک پہنچانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ ڈی ویلیرس تاحال 54.21 کی اوسط سے 8403 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ 195 مقابلوں میں ان کا اسٹرائک ریٹ 100.28 ہوچکا ہے۔ ڈی ویلیرس ایسے پہلے کپتان بن چکے ہیں جنہوں نے ون ڈے سیریز میں 3 سنچریاں اسکور کی ہوں۔

TOPPOPULARRECENT