Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گئو رکھشک غنڈوں سے عوام کو بچانے سدھاکرریڈی کی اپیل

گئو رکھشک غنڈوں سے عوام کو بچانے سدھاکرریڈی کی اپیل

حیدرآباد ۔10 اپریل ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے جن سیوا دل والینٹرس سے کہا ہے کہ وہ عوام کو گئو رکھشک غنڈوں سے تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گئو رکھشک کارکن دلتوں اور مسلمانوں کو ملک بھر میں حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ان پر غذائی عادات بدلنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور انہیں سنگھ پریوار کی حوصلہ افزائی حاصل ہے ۔ انہوں نے جن سیوا دل ٹریننگ کیمپ کا یہاں افتاتح کیا ۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ اگر حکومت گائے کشی پر امتناع عائد کرتی ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن گئو رکھشکوں کے حملے تشویش کی بات ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ خود وزیر اعظم نے کہا تھا کہ غیر سماجی عناصر اور غنڈے گئو رکھشک دل کے نام پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر الزام عائد کیا کہ وہ گئو رکھشکوں کے حملوں کی ستائش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گئو رکھشکوں کو فرقہ پرست طاقتوں کی حمایت حاصل ہے حالانکہ کئی بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں گئو کشی پر امتناع بھی عائد کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے سیوادل کارکنوں سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT