Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گاؤکشی پر امتناع کی خلاف ورزی پر سخت انتباہ

گاؤکشی پر امتناع کی خلاف ورزی پر سخت انتباہ

مسلخ کی صفائی پر زور ، نظام آباد میں قریش برادر ی کے اجلاس سے مئیر آکولہ سجاتا کا خطاب
نظام آباد:14؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عیدالاضحی کے موقع پر گائوکشی نہ کریںکیونکہ گائوکشی پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مئیر نظام آباد شریمتی آکولہ سجاتا نے آج میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نیو امبیڈ کر بھون میں قریش برادری کے ہمراہ ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گائوکشی پر امتناع عائد کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میںان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گنیش اور عیدالاضحی ایک ہی وقت پر آرہے ہیں لہذا اس بات کا لحاظ رکھتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں تو بہتر ہوگا۔ اس موقع پر ایم ایچ او ڈاکٹر محمد سراج الدین نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت کی جانب سے گائوکشی پر امتناع عائد کیا گیا ہے لہذا اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں تو بہتر ہوگا۔ کھلے عام مقامات پر قربانی کرنے کے بعد فضلاء چھوڑ دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے گندگی پھیل رہی ہے لہذا قربانی کے بعد میونسپل کارپوریشن کے شکایتی سیل 08462-221001 فون پر اطلاع دینے کی صورت میں میونسپل کارپوریشن کی گاڑی یہاں پہنچ کر فضلاء حاصل کرتے ہوئے صفائی کے کام کو انجام دے گی۔ انہوں نے قریش برادری سے خواہش کی کہ ذبح کیلئے زائد رقم وصول نہ کرے اگر عوام کو ہراساں کیا گیا تو بھی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پھولانگ کے علاقہ میں کھلگے کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے اس خصوص میں شکایتیں بھی وصول ہورہی ہے۔ حفظان صحت کا لحاظ رکھتے ہوئے اسے فروخت کرنا بند کریں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سلاٹر ہائوز پرجانوروں کو ذبح کرنے کے بجائے نچلے حصہ میں بھی جانوروں کو ذبح کیا جارہا ہے اور اس میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی ملوث ہے۔ لہذا مسلخ پر ہی جانوروں کو ذبح کریں ورنہ سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے لب سڑک گوشت کو فروخت نہ کرنے اور صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت دی۔ 2؍ اکتوبر کے بعد صفائی کا لحاظ نہ رکھنے والے دوکانداروں کیخلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیااور کہا کہ حیدرآباد میں دیگر بڑے شہروں میں جس طرح سجا کر رکھا جاتا ہے اسی طرح سجاکر رکھے تو بہتر ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر اقلیتی فینانس کارپوریشن سے دکان کی ترقی کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قرضہ جات فراہم کیلئے سفارش کی جائے گی۔ ڈاکٹر سراج الدین نے کہا کہ کھلے عام فضلاء اور دیگر اشیاء کو چھوڑنے کی وجہ سے کتوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس اجلاس کو کارپوریٹر دارم سائیلوکے علاوہ دیگر نے بھی مخاطب کیا۔اس موقع پر جمعیت القریش کے صدر غفور قریشی، تلنگانہ جمعیت القریش کے سکریٹری فہیم قریشی  ے عہدیداروں کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک چار مرتبہ اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے گائوکشی کے بارے میں ہی اطلاع دے رہے ہیں جبکہ جمعیت القریش کی جانب سے گائو کشی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ جانوروں کے ذبح کی قیمت طئے کرنا ممکن قرار دیا۔اس اجلاس میں سینٹری انسپکٹر محمد ساجد ، نٹراج گوڑکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT