Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / گاؤ دہشت گردوں کے حملے ‘ قانون سازی کا مطالبہ

گاؤ دہشت گردوں کے حملے ‘ قانون سازی کا مطالبہ

نئی دہلی، 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت سے گاؤ رکھشا کے نام پر قتل و خون کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی کارکن تحسین پونا والا نے کہا کہ اگر مانسون سیشن میں حکومت اس کے خلاف قانون نہیں بناتی تو قانون بنانے کے حق میں تحریک کو مزید تیز کریں گے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مانو سرکشا قانون (مسوکا)کی سینئر وکلاء اور سینئر جج تعریف کر رہے ہیں اور یہ قانون کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ انسانیت کے حق میں ہے ۔انہوں نے اس کی وضاحت کی کہ ہجوم کی مار پیٹ کے شکار خواہ آر ایس ایس کے لوگ ہیں یا کوئی اور یہ قانون سب کے حقوق کی حفاظت کریگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے مانسون سیشن میں اسے قانونی شکل نہیں دی تو کچھ ارکان پارلیمنٹ پرائیویٹ بل کی شکل میں اسے قانون بنانے کیلئے پیش کرسکتے ہیں۔ مسٹر پوناوالا نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے اس قانون کو مسلمانوں یا اقلیتوں کے حق میں ہونے کے مفروضے کو مسترد کردیا اور کہاکہ اگر کیرالا میں آر ایس ایس کے لوگ شکار ہوتے ہیں یہ قانون انہیں بھی انصاف دلائے گا ۔ یہ کسی کے خلاف نہیں ہے صرف ہجوم کے ذریعہ کے خلاف ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس طرح کے واقعات ملک کے کئی حصوں میں ہوئے ہیں جس سے ملک کی شبیہ خراب ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT