Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / گاؤ دہشت گرد ،کیرالا کے دودھ پیداوار منصوبہ کیلئے خطرہ

گاؤ دہشت گرد ،کیرالا کے دودھ پیداوار منصوبہ کیلئے خطرہ

 

تیرواننتاپورم۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے وزیر ہسبنڈری نے کہا کہ گاؤ دہشت گردوں نے ان کی ریاست میں دودھ پیدا کرنے کیلئے تیار کئے گئے منصوبہ اور خودمکتفی ہونے کی راہ میں حائل ہوکر خطرات پیدا کررہے ہیں۔ گاؤ دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث سڑک کے ذریعہ مویشیوں کی منتقلی ناممکن بنائی جارہی ہے۔ جنوبی ریاست میں حکومت نے اپنے حرکیاتی پراجیکٹ کو روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ریاستی وزیر جنگلات و انیمل ہسبنڈری کے راجو نے کہا کہ ان کی حکومت کیرالا میں دودھ کا انقلاب لانا چاہتی ہے تاکہ یہ ریاست مویشیوں کی پرورش کرتے ہوئے دودھ کی پیداوار کو یقینی بنائیں۔ ہم نے اپنے منصوبہ کو ترک نہیں کیا ہے اور گجرات سے ہم ’’گر گائے‘‘ (گجرات کی گائے) لانے کا عمل پورا کریں گے۔ نہ صرف گجرات سے بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی گائیوں کو حاصل کیا جائے گا۔ ہمارے اس منصوبہ کو گاؤ دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔ فی الحال گجرات سے گر گائے حاصل کرنے کا منصوبہ معطل کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT