Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / گاؤ رکھشکوںکے ہاتھوں دو مسلم نوجوانوں کی ہلاکت ، تین گرفتار

گاؤ رکھشکوںکے ہاتھوں دو مسلم نوجوانوں کی ہلاکت ، تین گرفتار

جلپائی گوڑی ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں ایک ویان کے ذریعہ گائیوں کو لیجانے والے دو افراد کو ہجومی تشدد میں گاؤ رکھشکوں کے ہاتھوں مار مارکر ہلاک کئے جانے کے واقعہ میں آج تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امیتاھ مائیتی نے کہاکہ بارویالائی گاؤں سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے جہاں گزشتہ روز ہجومی تشدد میں دو مسلمانوں کو بے رحمانہ انداز میں مارپیٹ کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس دوران موضع بارویلائی میں دھوپ گوڑی پولیس اسٹیشن کے روبرو عوام کی کثیرتعداد نے مظاہرہ کرتے ہوئے تین گرفتارشدگان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ متوفی افراد مویشیوں کے سارق تھے ۔

TOPPOPULARRECENT