گاؤ رکھشکوں کیلئے بدنام الوار شہری آوارہ مویشیوں سے خوفزدہ

الوار (راجستھان) ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گاؤ رکھشکوں کیلئے بدنام شہر الوار میں اب شہری آواہ مویشیوں سے سخت پریشان ہیں اور عوام بلدی مسائل کو چھوڑ کر ایک ایسے امیدوار کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں جو ان آوارہ اور پاگل مویشیوں سے ان کو نجات دلادے کیونکہ یہ آوارہ مویشی ان کے جان و مال کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات جو 7 ڈسمبر کو مقرر ہیں، اس ساڑھے چار لاکھ آبادی والے شہر میں ووٹرز کی تعداد 2.45 لاکھ ہے۔ اس شہر کے عوام سڑکوں پر گھومتے ہوئے آوارہ گائیں، کتے اور سور سے سخت پریشان ہیں۔ الوار کا علاقہ ہریانہ سرحد سے ملتا ہوا علاقہ میوات سے جا ملتا ہے جہاں پر مسلمانوں کی ایک قابل لحاظ تعداد موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT