Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گائتری کوآپریٹیو بینک کا انسانی جذبہ ہمدردی

گائتری کوآپریٹیو بینک کا انسانی جذبہ ہمدردی

کھاتہ دار کی موت پر ایک لاکھ روپئے کی امداد

کھاتہ دار کی موت پر ایک لاکھ روپئے کی امداد

جگتیال۔/25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دی گائتری کوآپریٹیو اربن بینک جگتیال کے کھاتہ دار کی حادثہ میں موت پر انشورنس اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپیوںکا چیک اس کے رشتہ داروں کو بینک چیف ایگزیکیٹو آفیسر وی سرینواس نے آج بینک احاطہ میں حوالہ کیا۔ گولہ پلی بھوجنگا راؤ نامی کھاتہ دار کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی تھی جو بینک میں نربھئے سیونگ کھاتہ دار تھا۔ اس موقع پر بینک چیف ایگزیکیٹو آفیسر وی سرینواس نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ بینک کھاتہ داروں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ کھاتہ داروں کو صرف 550 روپئے کے ڈپازٹ پر نربھئے سیونگ کھاتہ پر ایک لاکھ بیمہ انشورنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ کھاتہ دار کی حادثہ میں موت واقع ہونے پر اس اسکیم کے تحت اس کے رشتہ داروں کو ایک لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا جائے گا۔ اب تک بینک کے کئی کھاتہ داروں کو اس اسکیم سے امداد فراہم کی گئی ہے۔ بینک کی جانب سے مزید سہولیاتATPI، CTS،RTGS، NEFT سہولیات کے علاوہ آدھار کارڈ سے منسلک کھاتے کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور بینک کے اوقات عوام کی سہولت کیلئے صبح 10تا شام 7بجے تک دی جارہی ہے۔ اس موقع پر بینک عہدیدار اور دیگر موجود تھے۔گائتری بینک آندھرا پردیش کا واحد بینک ہے جس نے کھاتہ داری کیلئے انشورنس اسکیم شروع کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT