Tuesday , September 18 2018
Home / عرب دنیا / گائے اور گدھا‘‘ پکارنے پرسعودی خاتون نے شوہر کو عدالت میں کھینچ لیا ’’ ’’

گائے اور گدھا‘‘ پکارنے پرسعودی خاتون نے شوہر کو عدالت میں کھینچ لیا ’’ ’’

سعودی خاتون نے شوہر کو عدالت میں کھینچ لیا

سعودی خاتون نے شوہر کو عدالت میں کھینچ لیا
جدہ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک سعودی خاتون نے اپنے شوہر کو برسر عام توہین کرنے اور اسے گائے اور گدھا پکارنے پر عدالت میں کھینچ لیا ۔ اس نے شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس کی برسر عام توہین کی ہے اور اس کے شوہر کو ہمیشہ اسے ذلیل کرنے کی عادت ہے ۔ خاتون نے شوہر کو عبرتناک سزا دینے کی عدالت سے خواہش کی ہے ۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ ضلعی سربراہ کو مکتوب روانہ کیا جائے کہ وہ خاتون کے شوہر کو دو ہفتہ بعد عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دے۔سمجھوتہ کمیٹی دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ کی یکسوئی کیلئے مقدمہ کی سماعت سے قبل سمجھوتہ کی کوشش کرنا چاہتی ہے ۔ عدالتی ذرائع کے بموجب توہین اور نسل پرستی پر مبنی تبصروں کے بارے میں فوجداری عدالت میں شکایتوں میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT