Tuesday , August 14 2018
Home / ہندوستان / گائے کا گوشت لے جانے والے ملزم کی ضمانت نامنظور

گائے کا گوشت لے جانے والے ملزم کی ضمانت نامنظور

نئی دہلی ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام )دہلی کورٹ نے آج ایک شخص کی ضمانت کی اپیل نامنظور کردی جس پر الزام تھا کہ وہ ذبح کردہ گائے کا گوشت لے کر جارہا تھا جس سے فرقہ وارانہ امن و آہنگی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر تھا ۔ اسپیشل جج کامینی لاؤ نے وسط دہلی کے متوطن محمد نوشاد کی ضمانت کی درخواست کو یہ کہکر خارج کردیا کہ یہ ایک نہایت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ عدالت نے یہ بھی کہاکہ ساتھی ملزم ابھی تک فرار ہے ۔ عدالت نے کہاکہ ملزم کی کار سے ذبح کردہ گائے کا گوشت دستیاب ہوا چونکہ یہ مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور نقص امن پیدا ہونے کا سبب ہے ۔ پولیس نے 3 اپریل کو محمد نوشاد کو دوسرے دو ساتھیوں کے ساتھ کشن گنج ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کار کے ساتھ جو سنٹرل دہلی کی آزاد مارکٹ کی جانب جارہی تھی پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ تیز رفتاری سے فرار ہوگئی لیکن بالآخر پولیس نے محمد نوشاد کو گرفتار کرلیا ۔ کار کی چیکنگ پر اس میں ذبح کیا ہوا گائے کا گوشت ، سر اور پیردستیاب ہوئے تھے ۔ نوشاد نے ضمانت کی درخواست میں صراحت کی کہ اس پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں اور یہ دراصل پولیس کی کارستانی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT