Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / گائے کو مادرِ قوم قرار دینے شیوسینا کا مطالبہ

گائے کو مادرِ قوم قرار دینے شیوسینا کا مطالبہ

نئی دہلی۔/22ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں ایک شیوسینا رکن نے آج گائے کو ’ مادر قوم ‘ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ گائے سے ہمیں دودھ، پیشاب اور گوبرجیسی انمول اشیاء حاصل ہوتی ہیں جبکہ ایک دن قبل بی جے پی رکن نے بھگوت گیتا کو قومی کتاب قرار دینے کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے چندرا کانت کھیرے نے کہا کہ گائے کو ’ راشٹرا ماتا ‘ کے طور پر اعلان کیا جانا چاہیئے کیونکہ یہ انسانوں کو دوھ، گوبر، اور پیشاب کی شکل میں انمول فوائد دیتی ہے جس کا استعمال ہمہ اقسام طریقے سے کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے کل کہاتھا کہ بھگوت گیتا کی تعلیمات دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جبکہ دنیا بھر میں جہادی سرگرمیوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔
شراب نشہ نہیں ہے
پنجاب کے ریاستی وزیر کا بیان
چندی گڑھ ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے ریاستی وزیر صحت سرجیت کمار جیانی نے ایک گھناونا تبصرہ کرتے ہوئے جس پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مساوی طور پر احتجاج کیا گیا جس میں حکومت کی حلیف بی جے پی بھی شامل ہے کہا کہ شراب نشہ نہیں ہے۔ ان کے اس تبصرہ پر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ارکان اسمبلی بشمول بی جے پی اپنی نشستوں سے بطور احتجاج اٹھ کر کھڑے ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT