Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / گائے کے نام پر قتل ناقابل قبول، حکومت کا بیان

گائے کے نام پر قتل ناقابل قبول، حکومت کا بیان

نئی دہلی ، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جگہ جگہ ہجوم کے ہاتھوں شدید زدوکوب اور قتل کے واقعات پر سخت تنقیدوں کا سامنا کرتے ہوئے حکومت نے آج ادعا کیا کہ گائے سے ’’احساسات‘‘ کے نام پر ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں اور کہا کہ ریاستی حکومتوں کو اس طرح کی کارستانیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہئے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ایسے واقعات پر راجیہ سبھا میں مباحث کا علیل وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی طرف سے جواب دیتے ہوئے واضح کردیا کہ مرکزی حکومت کو ’’بعض لوگوں‘‘ کے تشدد کیلئے مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا کیونکہ اس طرح کے مسائل سے نمٹنا ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ جیٹلی جو ایوان کے لیڈر بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت کا موقف واضح ہے۔ کسی کو بھی گاؤ تحفظ کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس کی کوئی منطق نہیں، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی کوئی تاویل اس کا جواز نہیں ہوسکتی ہے۔ اور حکومت اس معاملے میں بالکلیہ پابند عہد ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی اس طرح کی حرکتوں میں ملوث پائے جائیں، ان سے کچھ بھی ہمدردی نہیں کی جائے گی اور قانون بلاشبہ اپنا کام کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اس مسئلہ پر تین دفعہ بول چکے ہیں۔(راجیہ سبھا میں اپوزیشن کانگریس کی بحث صفحہ 5 پر)

TOPPOPULARRECENT