Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / گائے کے پیشاب سے کینسر کا علاج : بی جے پی رکن

گائے کے پیشاب سے کینسر کا علاج : بی جے پی رکن

نئی دہلی۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں بی جے پی رکن شنکر بھائی نے دعویٰ کیا کہ گائے کے پیشاب سے کینسر کا مکمل اور مؤثر علاج ہوگا ۔ انہوں نے گاؤکشی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی وکالت کی ۔ بجٹ پر جاری مباحث میںحصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خود کو کینسر سے بچائیں ‘ لہذا آپ کو گائے کے تحفظ کیلئے اولین ترجیح دین

نئی دہلی۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا میں بی جے پی رکن شنکر بھائی نے دعویٰ کیا کہ گائے کے پیشاب سے کینسر کا مکمل اور مؤثر علاج ہوگا ۔ انہوں نے گاؤکشی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کی وکالت کی ۔ بجٹ پر جاری مباحث میںحصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خود کو کینسر سے بچائیں ‘ لہذا آپ کو گائے کے تحفظ کیلئے اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔ گائے کے پیشاب میں کئی امراض کے علاج کی صلاحیت موجود ہے ‘ خاص کر پیشاب کینسر عارضہ کے خاتمہ کیلئے مفید ہے ۔ میری اس بات کو کوئی سننے کیلئے تیار نہیں ہیں‘ لیکن سچائی یہی ہے کہ گائے کا گوبر اور پیشاب کئی لحاظ سے کارآمد ہے ۔ ملک میں گاؤکشی کو ایک گناہ قرار دیتے ہوئے بی جے پی رکن نے کہا کہ ویدوں میں کہا گیا ہے کہ گائے ماں کی طرح ہوتی ہے ۔ بعض لوگ اپنا پیٹ بھرنے کیلئے گائے کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ کیا ہورہا ہے ‘اگر گائے کا تحفظ نہیں کیا گیا تو کوئی بھی ملک کو بچا نہیں سکتا ۔ گائے کے گوبر کے علاوہ یہ آرگیانک زراعت کو فروغ دینے کیلئے بھی کارآمد ہے ‘ اس لئے حکومت اپنے بجٹ میں گائے کے تحفظ کیلئے خصوصی فنڈ مختص کرے ۔

TOPPOPULARRECENT