Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / گائے کے گوشت کی منتقلی پر 5 افراد گرفتار

گائے کے گوشت کی منتقلی پر 5 افراد گرفتار

ایٹا (اترپردیش) ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) پہادرگائوں کے قریب راجہ کرم پورہ میں ایک گائوں میں 70 کنٹل گائے کا گوشت لانے پر 5 افراد کو گرفتا کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک اطلاع پر گاڑیوں کی تلاشی کی جارہی تھی کہ ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرکے گاڑی کو روکنے پر مجبور کردیا۔ گرفتار 5 افراد کی تحویل سے 2 دیسی ساختہ پستول اور کارآمد گولیاں ضبط کرلی گئیں۔ ملزمین کی شناخت کلیم، سونو، درگیش ، وجئے سنگھ  اور رادھے شیام کی حیثیت سے کی گئی جنہوں نے یہ اقبال جرم کرلیا ہے کہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے لئے بھارگین سے دہلی منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT