Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / گارڈآف آنر کا طریقہ کار ختم کرنے حکومت مہاراشٹرا کا فیصلہ

گارڈآف آنر کا طریقہ کار ختم کرنے حکومت مہاراشٹرا کا فیصلہ

ممبئی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو ضلعی سطح کے دورہ کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کرنے کا انگریز دور کا طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اِسے وقت اور وسائل کا زیاں قرار دیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اِس فیصلہ کا اطلاق تمام وزراء اور سینئر سرکاری عہدیداروں پر ہوگا۔ چیف منسٹر

ممبئی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے وزراء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو ضلعی سطح کے دورہ کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کرنے کا انگریز دور کا طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اِسے وقت اور وسائل کا زیاں قرار دیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اِس فیصلہ کا اطلاق تمام وزراء اور سینئر سرکاری عہدیداروں پر ہوگا۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے ریاستی پولیس کو یہ ہدایت دی ہے کہ ہر ضلع میں جب بھی وہ دورہ کریں گارڈ آف آنر پیش کرنے کا طریقہ ترک کردیں۔ اُنھوں نے اِسے وقت اور وسائل کا زیاں قرار دیا۔ فرنویس نے حال ہی میں وی وی آئی پی کو فراہم کی جانے والی سکیوریٹی بھی کم کرنے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ پولیس عملہ دیگر عمومی خدمات کے لئے فراہم ہوسکے۔ دورہ کنندہ اہم شخصیت کے لئے گارڈ آف آنر پیش کرنا برطانوی دور سے چلی آرہی روایت ہے۔ پہلے یہ اعزاز اُس وقت کے گورنر جنرل اور وائسرائے کے لئے تھا۔

TOPPOPULARRECENT