Saturday , February 23 2019

گارڈز کی کمی پر ناراض رابڑی نے سکیورٹی واپس کردی

پٹنہ، 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی سابق وزیراعلی کے ناطے رہائش گاہ پر تعینات سکیوریٹی گارڈوں کی تعداد کل رات کم کئے جانے سے ناراض محترمہ رابڑی دیوی کے ساتھ ان کے بیٹے تیجسوی یادو نے اپوزیشن کے لیڈر اور تیج پرتاپ یادو نے رکن اسمبلی کے طورپر ملی پوری سیکورٹی آج واپس کردی۔ محترمہ رابڑی دیوی نے آج وزیراعلی نتیش کمار کو خط لکھ کر کہاکہ سابق وزیراعلی کے ناطے لالو پرساد یادو اور ان کی سیکورٹی کیلئے بہار ملٹری پولیس (بی ایم پی) کے دو کمانڈوں کی تعیناتی 2005میں ہی کی گئی تھی لیکن کل دیر رات اس سیکورٹی کو ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ اور رہائش گاہ پر صرف دکھاوے کیلئے سیکورٹی گارڈوں کی تعیناتی کی ضرورت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT