Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / گاریسا یونیورسٹی کالج حملہ کا سازشی محمد محمود : وزارت داخلہ

گاریسا یونیورسٹی کالج حملہ کا سازشی محمد محمود : وزارت داخلہ

واشنگٹن ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کینیا نے ایک رپورٹ کے مطابق بالآخر اس ماسٹر مائنڈ کا نام ظاہر کردیا ہے جو جمعرات کو گاریسا یونیورسٹی کالج حملے کا ذمہ دار ہے، اس کا نام محمد محمود بتایا گیا ہے۔ تاہم اس کی کئی عرضیتیں بھی ہیں جیسے دل یادین اور غمادھیر۔ حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک ٹوئیٹر میں یہ بات بتائی گئی جس میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ محمود کا تعلق ایک ایسے دہشت گرد نیٹ ورک سے ہے جس کی جڑیں کینیا تک پھیل چکی ہیں۔ قبل ازیں وزارت نے محمود کے لئے ’’انتہائی مطلوبہ‘‘ کی ایک نوٹس بھی جاری کی تھی جس میں اس کا پتہ بتانے والے یا اس کو گرفتار کرنے میں تعاون کرنے والے کیلئے 20 ملین کینیائی شلنگز (21,5000 امریکی ڈالرس) کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT