Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / گافن کے خلاف شکست،نڈال اے ٹی پی سے دستبردار

گافن کے خلاف شکست،نڈال اے ٹی پی سے دستبردار

لندن ۔14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام)ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافل نڈال کے چاہنے والوں کی بری خبر ہے کہ وہ گھٹنے کے زخم کا شکار ہونے کی وجہ سے اے ٹی پی فائنلز ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور اس طرح رواں سیزن بھی نڈال کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی کہ وہ سیزن کے آخری ایونٹ ورلڈ ٹور کا خطاب پہلی مرتبہ حاصل کرسکیں۔ نڈال نے سیزن کا آخری خطاب جیتنے کے لئے کافی پرعزم تھے کیونکہ زخموں سے صحتابی کے بعد انہوں نے رواں سیزن فرنچ اوپن اور یوایس اوپن خطابات کے ذریعہ 2 گرانڈ سلام حاصل کئے تھے اور اپنے شاندار کرئیر میں وہ پہلی مرتبہ اے ٹی پی ورلڈ ٹور خطاب حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن گھٹنے کی تکلیف اور بلجیم کے حریف کھلاڑی ڈیویڈ گافن کی شاندار کارکردگی نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ بلجیم کے ڈیوڈ گا فن نے نڈال کو 7-6 (7/5), 6-7 (4/7), 6-4 سے شکست دی ۔ نڈال دوہفتے قبل پیرس ماسٹرزٹورنمنٹ سے بھی دستبردارہوگئے تھے۔ یہاں لندن میں ایونٹ کے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد نڈال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیزن کا آخری ایونٹ جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن تکلیف نے مجھے بے بس کردیا۔نڈال نے کہا کہ انہوں نے 13 مرتبہ اے ٹی پی کے لئے کوالیفائی اور 5 مرتبہ ٹورنمنٹ کے آغاز سے پہلے دستبردار ہوئے تاہم اس مرتبہ سب کچھ درست سمت میں آگے بڑھ رہا تھا لیکن خطاب سے پہلے ہی ایونٹ سے جانا پڑرہاہے۔نڈال کی دستبرادی کے بعد انکے مقام پر ہم وطن کھلاڑی پیلو کارینگو بوسٹا گروپ مرحلے کے آئندہ دومقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔نڈال کی دستبرداری کے بعد اب فائنل کے لئے فیڈرر اور زیروف پر توجہ مرکوز ہوچکیں ہیں جن کا کل گروپ مرحلے میں مقابلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT