Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / گالی جناردھن ریڈی سے شادی کے مصارف پر سوالات

گالی جناردھن ریڈی سے شادی کے مصارف پر سوالات

بیلاری ؍ بنگلورو۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانکنی کے شعبہ سے وابستہ گالی جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شاہانہ انداز میں کی گئی شادی کے پانچ دن بعد محکمہ انکم ٹیکس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ انھیں ایک سوالنامہ جاری کیاگیا جس میں شادی کے مصارف کی تفصیلات طلب کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ گالی جناردھن ریڈی کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ انکم ٹیکس حکام نے اُوبلا پورم مائننگ کمپنی اور اسوسی ایٹیڈ مائیننگ کمپنی کے تمام ریکارڈس کی جانچ کی ۔ یہ کمپنیاں گالی جناردھن ریڈی اور اُن کے ارکان خاندان کی ملکیت ہے۔ اس کارروائی کے وقت گالی جناردھن ریڈی حیدرآباد میں تھے ۔ملک میں کرنسی بحران کے دوران کی گئی اس پرتعیش شادی کے تعلق سے کافی سوالات اُٹھ رہے تھے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انکم ٹیکس حکام نے تقریباً دس مقامات پر یہ دھاوے کئے جن میں 7 بنگلورو ، بیلاری اور تین حیدرآباد میں واقع مینجمنٹ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT