Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / گالی جناردھن ریڈی کی دختر کی شاہی شادی

گالی جناردھن ریڈی کی دختر کی شاہی شادی

کرنسی بحران کے دور میں کروڑہا روپئے خرچ
بنگلورو۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانکنی کے شعبہ سے وابستہ سابق وزیر بی جناردھن ریڈی کی دختر کی شادی آج انتہائی شاہانہ انداز میں ہوئی جہاں کروڑہا روپئے خرچ کئے گئے۔ ایسے وقت جبکہ سارا ملک کرنسی کے بحران سے دوچار ہے، شادی کی 5 روزہ تقاریب کیلئے اس قدر خطیر رقم خرچ کرنے کے بارے  میں سوالات ابھر رہے ہیں۔ آندھراپردیش کے سرکردہ تاجر کے بیٹے راجیو ریڈی کے ساتھ برہمنی کی یہ شادی میڈیا میں چھائی رہی۔ شادی میں تقریباً 50 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ جناردھن ریڈی اور ان کے ارکان خاندان شاہی لباس پہنے تھے جن پر سونے کی زردوزی اور ہیرے جڑے تھے۔ دعوت نامہ، اسٹیج اور دیگر کئی امور پر بھی لاکھوں روپئے خرچ کئے گئے۔ تلگو اور کنڑی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیتوں نے شادی میں شرکت کی۔ گورنر کرناٹک، وزیرداخلہ، وزیرتوانائی کے علاوہ ریاستی صدر بی جے پی بی ایس یدی یورپا اور دیگر نے بھی شرکت کرتے ہوئے نئے جوڑے کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT