Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / گالے سے سری لنکا کے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی جذباتی وداعی

گالے سے سری لنکا کے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی جذباتی وداعی

گالے 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے حامیوں اور کھلاڑیوں نے آج اس میدان سے اپنے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کو جذباتی انداز میں وداع کیا ۔ سنگاکارا نے گالے میں اپنے کیرئیر کا آخری ٹسٹ کھیلا ۔ وہ اب ہندوستان کے خلاف ایک اور ٹسٹ میچ کھیلنے کے بعد ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ یہ ٹسٹ کولمبو میں ہونے والا ہے ۔ کمار سنگاکارا نے 15 سال قبل گالے ہی میں اپنا کیرئیر کی شروعات کی تھی ۔ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میں آج سری لنکا کی ٹیم نے 63 رنوں سے شاندار کامیابی حاصل کی اور ٹیم اور پرستاروں کا اسٹا ر بلے باز کیلئے اس سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا تھا ۔ حالانکہ اس میچ میں سنگاکارا نے زیارہ رنز نہیں بنائے ہیں لیکن جیسے ہی ان کی ٹیم کو ٹیم انڈیا کے خلاف کامیابی ملی وہ مسرت سے اچھل پڑے ۔ جیسے ہی ٹیم کو کامیابی ملی سنگاکارا دوڑ پڑے اور میچ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے دنیش چنڈی مل اور رنگنا ہیرات سے بغلگیر ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT