Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ اسمگلروں کا ریاکٹ بے نقاب

گانجہ اسمگلروں کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /5 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈی ایس پی بودھن مسٹر وینکٹیشورلو نے انکشاف کیا کہ بودھن پولیس نے آندھرا سے براہ تلنگانہ ، مہاراشٹرا اسٹیٹ کو گانجہ سربراہ کرنے والے گروہ کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور گروہ میں شامل سات امگلروں کے منجملہ 3 کو حراست میں لے لیا ۔ اس گینگ میں شامل ایک ملزم کو ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھ کر حراست میں لے لیا گیا تھا بعد تفتیش آندھرا سے مہاراشٹرا گانجہ اسمگلنگ کرنے والا ریاکٹ بے نقاب ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT