Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ اسمگلنگ اور فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

گانجہ اسمگلنگ اور فروخت کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔/25 مئی (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کی اسمگلنگ اور اس کے فروخت کرنے کی کوشش کرنے والی 5 رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ 32 سالہ ڈی سرینواس متوطن ضلع ورنگل ہے جو اپنے 4 ساتھیوں جی آندھریا ، کے کوی راجو ، سی راج کھنہ اور سی راجہ لنگم کی مدد سے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم علاقہ سے 3 ہزار روپئے فی کیلو گانجہ خرید کر اسے شہر کو منتقل کرتے ہوئے اسے دوگنی قیمت میں فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ بی سرینواس اور آندھریا کو سابق میں آتماکور اور چٹیالہ پولیس نے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 8 کیلو گانجہ اور 3 موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT