Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ بے نقاب ، 6 گرفتار

گانجہ اسمگلنگ ریاکٹ بے نقاب ، 6 گرفتار

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے گانجہ کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 6 افراد بشمول ممبئی کے دو اصل سرغنہ اور دو خواتین کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 2 افراد کی گرفتاری کے بعد منصوبہ بند طریقہ سے مزید دو افراد کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا جبکہ دو افراد آئی ڈی پارٹی کے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 27 سالہ مہیش ساکن وجئے واڑہ 27 سالہ بی مادھوی ساکن وشاکھاپٹنم ، 53 سالہ مورتی رامایا پلے ، ساکن جوگیشوری ممبئی ، 37 سالہ مسٹر اے اشوک کمار ساکن کنڈولی ایسٹ ممبئی ، 24 سالہ شراونی ساکن محبوب نگر کو گرفتار کرلیا جبکہ نانی ساکن وشاکھاپٹنم مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مورتی اور اشوک ممبئی سے گانجہ کا کاروبار کرتے تھے ۔ ان دونوں نے تلنگانہ اور آندھراپردیش کی ریاستوں میں اپنے ایجنٹس کو مقرر کیا تھا جو انہیں علاقوں سے گانجہ سستے داموں میں خرید کر انہیں مہنگے داموں میں فروخت کیا کرتے تھے ۔ مورتی اور اشوک گانجہ کے غیر قانونی کاروبار کو اپنے طور پر ممبئی میں پھیلا رہے تھے ۔ پولیس حیات نگر نے پدا عنبر پیٹ آؤٹر رنگ روڈ کے ذریعہ منتقل کئے جارہے گانجہ کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی اور گانجہ ضبط کرنے کے بعد گرفتار افراد کے ذریعہ پوچھ تاچھ میں اس نٹ ورک کا پتہ چلالیا اور تحقیقات کے دوران کل افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اس پریس کانفرنس میں ڈی سی پی ، ایل بی نگر ، مسٹر ایم وی راؤ و دیگر موجود تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT