Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ اسمگلنگ کرنے والی ٹولی گرفتار

گانجہ اسمگلنگ کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) جشن آزادی کے پیش نظر گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران بوئن پلی پولیس نے موٹر سائیکل پر گانجہ اسمگلنگ کرنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور ان کے قبضے سے گانجہ برآمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے بموجب /15 اگست کے موقع پر اولڈ بوئن پلی چوراہا پر رائل انفیلڈ اور ہیرو کریزما پر سوار 4 افراد کو پولیس پارٹی نے روک کر ان کی تلاشی لینے کی کوشش کی جس کے دوران وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے انہیں حراست میں لیکر ان کی تفتیش کی جس کے نتیجہ میں ان کے قبضہ سے گانجہ کے پیاکٹس برآمد ہوئے ۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران 41 سالہ سی کرشنا پروین کمار ، 26 سالہ ٹی مہانتی ، 19 سالہ سومراج کو گرفتار کیا ہے ۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے پولیس کو یہ بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ نتیانند داس ہے جو کرشنا پروین کمار سے چرلہ پلی جیل میں ملاقات ہوئی تھی کیونکہ وہ مختلف مقدمات میں عدالتی تحویل میں تھے ۔ آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے موٹر سائیکل پر گانجہ کی اسمگلنگ کا منصوبہ تیار کیا اور اس سلسلے میں بوئن پلی چوراہے سے گزررہے تھے کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT