Monday , October 15 2018
Home / جرائم و حادثات / گانجہ اسمگلنگ کے دو ٹولیاں بے نقاب

گانجہ اسمگلنگ کے دو ٹولیاں بے نقاب

تین افراد گرفتار ، گانجہ ضبط ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث دو ٹولیوں کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے گانجہ برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس ویسٹ زون کی کارروائی میں کاروان کے ساکن 42 سالہ آٹو ڈرائیور ارون جو مہاراشٹرا ضلع لاتور کا متوطن ہے روزگار کی تلاش میں شہر منتقل ہوا تھا اور معاشی پریشانیوں کا شکارہوگیا ۔ ارون اپنے ساتھی موہن سنگھ کی مدد سے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے لگا جس میں وہ معقول رقم کمانے لگا ۔ ارون کو سابق میں محکمہ آبکاری نے 51 مرتبہ گرفتار کیا تھا اور سال 2015 ء میں اسے پی ڈی ایکٹ کے تحت ایک سال کیلئے جیل بھیجا گیا تھا ۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور اپنے ایک اور ساتھی مہیندر سنگھ کی مدد سے 8500 میں دو کیلو گانجہ خریدکر اسے شہر منتقل کرتے ہوئے اس کی دوبارہ پیکنگ کرنے کے بعد فی پیاکٹ 100 روپئے میں فروخت کیا کرتا تھا ۔ ٹاسک فورس نے ارون اور موہن سنگھ کے قبضے سے دو کیلو گانجہ برآمد کرتے ہوئے منگل ہاٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔ ایک اور کارروائی میں ایسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے پرانے پل سے تعلق رکھنے والے ایک آٹو ڈرائیور سی سنجو سنگھ اور دو ساتھیوں ڈی راما کرشنا اور سریدھر کی مدد سے شہر میں گانجہ کا کاروبار کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ سنجے سنگھ وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والے پرساد سے ربط پیدا کیا اور اس سے اکثر گانجہ خریدکر شہر میں فروخت کیا کرتا تھا ۔ سنجے سنگھ نے پرساد سے دس کیلو گانجہ حاصل کرنے کی غرض سے اپنے ساتھی رام کرشنا کو بذریعہ ٹراویل بس سے گانجہ کی اسمگلنگ کروائی تھی جس کے نتیجہ میں آج ٹاسک فورس پولیس نے رام کرشنا اور سنجے سنگھ کو دس کیلو گانجہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ گرفتار ملزمین کو ضبط شدہ گانجہ کے ہمراہ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT