Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ فروخت کرنے کی کوشش ، دو افراد گرفتار

گانجہ فروخت کرنے کی کوشش ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز)  شہر میں گانجہ فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے دو زراعت پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے 11 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ٹی راما راؤ اپنے ساتھی ، 25 سالہ کے سبا راؤ کی مدد سے وشاکھاپٹنم سے غیرقانونی طور پر شہر میں گانجہ منتقل کرتے ہوئے دوگنی قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کے بموجب راما راؤ نے فی کیلو 3000 روپئے میں کرشنا راؤ سے گانجہ خریدا تھا اور شہر کو منتقل کرتے ہوئے اسے خواہشمند گاہکوں کے حوالے کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے اسے ناکام بنادیا ۔ ٹاسک فورس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ لاٹ میں راما راؤ اور سبا راؤ کو گرفتار کرلیا اور ریگزین بیاگ میں چھپائے گئے گانجے کو برآمد کرتے ہوئے انہیں سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اینٹی نارکوٹک سیل کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT