Thursday , July 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گانجہ فروخت کے دوران ایک شخص گرفتار

گانجہ فروخت کے دوران ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کے کاروبار میں ملوث شخص کو پولیس منگل ہاٹ نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلیا۔ انسپکٹر منگل ہاٹ مسٹر آر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ 26 سالہ جگن مورے متوطن مٹ کلی ویلیج مہاراشٹرا شہر میں گانجہ کا کاروبار میں ملوث تھا اور پولیس نے اسے علاقہ منگل ہاٹ میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 1.2 کیلو گانجہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جگن مورے، سریندر سنگھ نامی شخص کی ایماء پر گانجہ کا کاروبار کررہا تھا اور پولیس کو سریندر سنگھ کی تلاش ہے۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT