Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ منتقلی کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

گانجہ منتقلی کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

آوٹر رنگ روڈ سے اسمگلرس گرفتار، 37 لاکھ کا گانجہ ضبط
حیدرآباد ۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے گانجہ کی منتقلی کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ گانجے کے اسمگلرس کاروں میں برائے آوٹر رنگ روڈ گانجہ ویزاگ سے ممبئی منتقل کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 200 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 37لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لوگ پولیس کی آنکھ میں دھول جھونک کر فرار ہونا چاہتے تھے۔ تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ حیدرآباد ویسٹ زون ٹاسک فورس اور سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں اس ٹولی کو بے نقاب کیا گیا۔ 23 سالہ کے راما کرشنا، 27 سالہ کے روی، 42 سالہ اے ویتکنا، 25 سالہ بی نریش اور 24 سالہ ایم مدھو کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ شیکھر ساکن ویزاگ اور رمیش ساکن کھمم مفرور بتائے گئے ہیں۔ یہ ٹولی کاروں میں گانجہ کو تھیلوں میں خصوصی طور پر پیاک کرتے ہوئے منتقل کررہے تھے۔ پولیس نے 200 گانجہ کے علاوہ 4 کاروں کو بھی ضبط کرلیا۔ ڈی سی پی مادھاپور نے بتایا کہا س ٹولی کے مزید ارکان کو عنقریب گرفتار کرلیا جائے گا اور ایسی سرگرمیوں کے خلاف پولیس چوکس رہتے ہوئے سخت اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT