Wednesday , August 15 2018
Home / جرائم و حادثات / گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

اصل سرغنہ کے بشمول 11 افراد گرفتار، ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/17 فبروری، ( سیاست نیوز) پولیس نے پرانے شہر میں گانجہ کی منتقلی کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کیا جوکار اور آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ شہر منتقل کیا جارہا تھا۔ کنچن باغ اور ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 175کیلو گرام گانجہ اور دو کاروں کو ضبط کرلیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس مسٹر جتیندر کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس ٹولی کے اصل سرغنہ بی ویرا بھدرم ساکن حیات نگر اس کے دیگر ساتھی نریش کمار، ٹی سرینواس، اور نظیر پاشاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور ٹولی جو اس نٹ ورک کا حصہ تھی اڑیسہ کا متوطن 23 سالہ نیل کمل بسوال ساکن ملکاجگیری کے بشمول 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ نیل کمل بسوال اپنے ساتھیوں کے ذریعہ گانجہ منتقل کررہا تھا ہر ساتھی کیلئے 8 تا10 کیلو گانجہ کے پیاکٹس تیار کرتے ہوئے انہیں آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ منتقل کروایا کرتا تھا۔ ایڈیشنل ڈی ایس پی نے بتایا کہ اصل سرغنہ ویرا بھدرم ماضی میں گانجہ کے معاملات میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے اور جیل میں رہنے کے دوران اس نے گانجہ منتقل کرنے والوں کے ذیعہ اپنا نٹ ورک تیار کیا اور جیل سے رہائی کے بعد اس نے دوبارہ گانجہ فروخت کرنا شروع کردیا۔ آندھرا و اڑیسہ سرحدی علاقوں اور ایجنسی علاقوں سے یہ لوگ ایک ہزار روپیہ فی کیلو گانجہ خرید کر10تا12 ہزار روپئے فی کیلو فروخت کیا کرتے تھے اور رقمی لین دین بذریعہ آن لائن ہوا کرتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس گانجہ کو یہ ٹولی حیدرآباد کے علاوہ مہاراشٹرا میں فروخت کرنا چاہتی تھی۔ اس موقع پر انسپکٹر ساؤتھ زون ٹاسک فورس مسٹر مدھوموہن انسپکٹر کنچن باغ مسٹر شنکر و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT