Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / گانجہ میں ملوث 3 رکنی ٹولی گرفتار 5 کیلو منشیات برآمد

گانجہ میں ملوث 3 رکنی ٹولی گرفتار 5 کیلو منشیات برآمد

حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کے کاروبار میں ملوث 3 رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 5 کیلو ممنوعہ منشیات برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ محمد عمر فاروق اپنے دو ساتھیوں سید عمر پاشاہ اور محمد عبدالرزاق کی مدد سے گانجہ کا کاروبار کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں فاروق نے وشاکھاپٹنم میں ایک جوتے کی دکان میں ملازمت کیا کرتا تھا اور ملازمت کے دوران اسے معلوم ہوا کہ ویزاگ کے ایجنسی علاقہ اراکو ویلی میں کم دام پر گانجہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 2015ء میں شہر منتقل ہونے کے بعد اس نے اپنے مذکورہ دو ساتھیوں کی مدد سے گانجہ کا کاروبار شروع کیا اور ایجنسی علاقہ سے 5 کیلو گانجہ حاصل کرکے اسے ایک خواہش مند گاہک کے حوالے کرنے ہی والا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 5 کیلو گانجہ اور اسمگلنگ میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT