Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ کا ریاکٹ بے نقاب ، تین افراد گرفتار

گانجہ کا ریاکٹ بے نقاب ، تین افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /24 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے شہر میں گانجہ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پی سامبیا گوڑ کا تعلق ضلع کتہ گوڑم سے ہے اور اس کا ساتھی سوامی داس متوطن محبوب آباد دونوں دوست ہے ۔ معاشی پریشانیوں کے سبب دونوں نے گانجہ کا کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت وشاکھاپٹنم کے ایک شخص سدھاکر سے رابطہ قائم کیا اور گزشتہ دو ماہ سے اس سے گانجہ خرید کر اسے دوگنی قیمت پر حیدرآباد ، آندھراپردیش اور مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں فروخت کررہے تھے ۔ /22 اگست کو بھی مذکورہ افراد نے سدھاکر سے گانجہ حاصل کیا اور اس کے ہمراہ بذریعہ بس حیدرآباد پہونچ کر اسے خواہشمند گاہکوں کے حوالے کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 6 کیلو گانجہ ، دو موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں پولیس چادر گھاٹ کے حوالے کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT