Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / گانجہ کی بین ریاستی اسمگلنگ ریاکٹ بے نقاب

گانجہ کی بین ریاستی اسمگلنگ ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ /19 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک اور بین ریاستی گانجہ کی اسمگلنگ ریاکٹ کو بے نقاب کیا گیا جس کے تحت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 سالہ قریشی مستان عرف سیف اللہ متوطن ضلع کڑپہ آندھراپردیش نے اپنے دیگر ساتھیوں قریشی منصور ، بی راجو ، جی راما ستیہ نارائنا ، محمد نور عالم اور دیگر کی مدد سے شہر میں گانجہ کا کاروبار شروع کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ قریشی مستان نے ممبئی ، مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے مجاہد اور اس کی بیوی ریشما سے ملاقات کی اور ان سے گانجہ خریدنے لگا ۔ مجاہد اور ریشما نے مستان کی بیروزگاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے آندھراپردیش اور دیگر علاقوں میں گانجہ فروخت کرنے کا مشورہ دیا جس پر 30 کیلو گانجہ حاصل کرتے ہوئے شہر منتقل کیا گیا اور مانصاحب ٹینک علاقہ میں اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹاسک فورس پولیس نے 6 افراد بشمول ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 30 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT