Saturday , October 20 2018
Home / جرائم و حادثات / گانجہ کی تجارت کرنے والا ڈرائیور گرفتار

گانجہ کی تجارت کرنے والا ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھریلو اخراجات کا بوجھ اور معاشی تنگی کے سبب گانجہ کا کاروبار کرنے والے ایک ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ راجندر نگر پولیس نے سلیمان نگر چنتل میٹ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 55 سالہ محمد نواز خان کو گرفتار کرلیا ۔ جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ نواز خان لاری ڈرائیور ہے جو لاری میں وشاکھاپٹنم علاقہ سے مویشیوں کو منتقل کرنے کا کام کرتا تھا ۔ گھریلو اخراجات کا بوجھ اور کم آمدنی سے وہ پریشان تھا ۔ اس دوران اس نے دیکھا کہ بہت سارے افراد کم قیمت ایجنسی علاقہ سے گانجہ خرید رہے ہیں اور زائد قیمت پر اس گانجہ کو فروخت کا منصوبہ تیار کیا تاکہ زائد کمائی ہوسکے اور معاشی پریشانیاں دور ہوسکیں اس نے ایک ہزار روپئے فی کیلو گانجہ کو خریدکر تقریباً 10 ہزار روپئے میں فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا اور اس کے گراہک کاروان اور چنتل میٹ علاقہ میں پائے جاتے ہیں ۔ پولیس راجندر نگر نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے اس کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 6 کیلو گانجہ ضبط کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT