Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / گانجہ کی منتقلی کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

گانجہ کی منتقلی کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

تین افراد گرفتار ، مزید تحقیقات میں پولیس مصروف
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے گانجہ منتقلی کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور بڑی مقدار میں گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ ایک کار میں گانجہ برائے آوٹر رنگ روڈ حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ خفیہ اطلاع حاصل ہونے کے بعد اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ ملکاجگیری اور حیات نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اور جال بچھاکر اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا ۔ پولیس تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 110 کیلو گانجہ ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 53 سالہ رویندر ساکن پی جے آر نگر کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ 24 سالہ نائیڈو ساکن وشاکھاپٹنم اور 22 سالہ سائی شیوا کمار ساکن راولہ پالم مشرقی گوداوری کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ مشرقی گوداوری سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص ہنوز مفرور بتایا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی کو ایک خفیہ اطلاع حاصل ہوئی کہ ایک کار میں بڑے پیمانے پر گانجہ منتقل کیا جارہا ہے ۔ ایس او ٹی نے اطلاع کے فوری بعد حیات نگر پولیس کے اشتراک سے آوٹر رنگ روڈ کا احاطہ کیا اور پدا عنبرپیٹ کے علاقہ میں ویٹارا بیزارا کو روک لیا اور اس کی تلاشی میں پولیس کو گانجہ کی بڑی مقدار حاصل ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رویندر سابق میں ٹاملناڈو کے پالم علاقہ اور اکسائز پولیس کی کارروائی کا سامنا کرچکا ہے ۔ گانجہ کی کاشت کرنے والوں اور گانجہ کو مارکٹ تک پہونچانے والوں کے ساتھ رویندر کے تعلقات پائے جاتے ہیں اور اس کا ایک بڑا سرگرم نٹ اس سے رابطہ میں ہے ۔ پولیس مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT